ETV Bharat / city

لیہہ میں کورونا سے مزید تین مریض ہلاک، لاک ڈاؤن میں توسیع

author img

By

Published : May 23, 2021, 5:02 PM IST

کووڈ میڈیا بلیٹن کے مطابق لداخ یونین ٹریٹری میں اب تک کورونا وائرس کے 17 ہزار 277 کیسز سامنے آئے ہیں۔ تاہم فعال کیسز کی تعداد 1516 ہے جن میں سے 1280 لیہہ اور 236 کرگل میں ہیں۔

لیہہ میں کورونا سے مزید تین مریض ہلاک، لاک ڈاؤن میں توسیع
لیہہ میں کورونا سے مزید تین مریض ہلاک، لاک ڈاؤن میں توسیع

لداخ یونین ٹریٹری میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید تین مریضوں کی کورونا وائرس سے موت واقع ہوئی جس کے ساتھ یونین ٹریٹری میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 176 تک پہنچ گئی ہے۔

فوت ہونے والے تینوں مریضوں کا تعلق ضلع لیہہ سے ہے۔

محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ لیہہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ لداخ یونین ٹریٹری میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین مریضوں کی کورونا سے موت واقع ہوئی، 211 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ 131 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

دریں اثنا کووڈ میڈیا بلیٹن کے مطابق لداخ یونین ٹریٹری میں اب تک کورونا وائرس کے 17 ہزار 277 کیسز سامنے آئے ہیں تاہم ایکٹو کیسز کی تعداد 1516 ہے جن میں سے 1280 لیہہ اور 236 کرگل میں ہیں۔

بلیٹن کے مطابق کورونا سے اب تک مرنے والے 176 مریضوں میں سے 128 کا تعلق ضلع لیہہ جبکہ 48 کا تعلق ضلع کرگل سے تھا۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ 131 نئے کیسز میں سے 108 کا تعلق لیہہ اور باقی 23 کا تعلق کرگل سے ہے۔

دریں اثنا انتظامیہ نے لداخ یونین ٹریٹری میں جاری کورونا لاک ڈاؤن میں 7 جون کی صبح 7 بجے تک توسیع کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.