ETV Bharat / city

عالمی یوم سیاحت: ایل جی ماتھور نے صفائی مہم کو ہری جھنڈی دکھائی

author img

By

Published : Sep 27, 2020, 1:19 PM IST

لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھور نے سیاحت اور صفائی ستھرائی کے قریبی انحصار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قول ''تہذیب کا سفر صفائی کا سفر ہے''۔ لداخ کو مستقل بنیادوں پر صفائی مہم کو جاری رکھنے اور سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی شہریوں کے لئے بھی ایک صاف ستھرا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

عالمی یوم سیاحت: ایل جی ماتھور نے صفائی مہم کو ہری جھنڈی دکھائی
عالمی یوم سیاحت: ایل جی ماتھور نے صفائی مہم کو ہری جھنڈی دکھائی

لداخ کے لیفٹیننٹ گورنر آر کے ماتھور نے آج عالمی یوم سیاحت کے موقع پر لیہہ کے شہر کرزو زنگ سے صفائی مہم کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

اس موقع پر کمشنر / سکریٹری سیاحت رگزین سمفیل، ڈائریکٹر ٹورزم کونزز انگمو، محکمہ سیاحت، محکمہ رورل ڈیولپمنٹ، میونسپل کمیٹی کے افسران / عہدیدار اور ALTOA ، ALGHA ، LMGA سمیت مختلف تنظیموں کے ممبران اور دیگر رضاکار موجود تھے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ کووڈ 19 وبا کے خطرے سے دوچار اس نازک وقت میں دنیا بھر میں سیاحت سب سے زیادہ متاثر ہونے والا شعبہ ہے۔ تاہم، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کووڈ 19 وبا کے رہنما اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سیاحت کو فروغ دینے کے لئے جو بھی ممکن ہو وہ کیا جائے گا۔ انہوں نے لداخ محکمہ سیاحت، محکمہ رورل ڈیولپمنٹ، ایم سی، لیہ اور کرگل اور دیگر اداروں کی جانب سے عالمی یوم سیاحت کو صافی مہم کے ساتھ منانے کے اقدام پر ان کی تعریف کی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے سیاحت اور صفائی ستھرائی کے قریبی انحصار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قول ''تہذیب کا سفر صفائی کا سفر ہے''۔ لداخ کو مستقل بنیادوں پر صفائی مہم کو جاری رکھنے اور سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی شہریوں کے لئے بھی ایک صاف ستھرا ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے شہری علاقوں سے باہر ایسی صفائی مہم چلانے اور دیہی آبادی کو بھی ہر سطح پر صفائی ستھرائی اور حفظان صحت کو یقینی بنانے کی ترغیب دینے کی تاکید کی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے صفائی مہم کے سلسلہ میں مختلف اشیا کو محلہ نمائندوں کے حوالے کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.