مرکز کے زیر انتظام لیہہ کے ضلع مجسٹریٹ سچن کمار ویشیا نے ہوم قرنطینہ کی خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی وارننگ دی ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہوم قرنطینہ میں سبھی لوگوں سے میری گزارش ہے کہ وہ گائیڈ لائنز پر عمل کریں، بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘
ضلع مجسٹریٹ نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ’’بعض افراد قرنطینہ مراکز سے باہر نکل کو ہوم قرنطینہ کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔ میری ان سبھی سے گزارش ہے کہ وہ گائیڈ لائنز پر عمل کریں بصورت دیگر ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔‘‘
انہوں نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں مزید سخت اقدامات اٹھا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ مرکز کے زیر انتظام خطہ لداخ میں اب تک کورونا وائرس کے 42مثبت کیس درج ہوئے ہیں جن میں سے 22فعال ہیں جبکہ 20صحت یاب ہو چکے ہیں۔