پولیس نے وکاس دوبے کے ساتھ دیا شنکر کو انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کیا ہے۔ دیا شنکر نے پولیس کو بتایا کہ حادثے سے قبل وکاس کے پاس پولیس تھانے سے فون آیا تھا۔ اس کے بعد وکاس دوبے نے 25 سے 30 لوگوں کو فون کر اپنے گھر بلا لیا۔
دیا شنکر نے بتایا کہ وکاس جس بندوق سے فائرنگ کر رہا تھا وہ بندوق دیاشنکر کے نام پر تھی۔ وکاس کے گھر پر بہت سارے لوگ موجود تھے جن کے پاس غیر قانونی اسلحہ تھے، جن سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی تھی۔
دیا شنکر نے بتایا کہ گاؤں کے پاس ایک باغ ہے، اسی باغ میں روز میٹنگ ہوتی تھی۔ واردات کو انجام دینے کے لیے وکاس نے بدمعاشوں کو فون کر کے بلایا تھا۔ پولیس نے دیاشنکر اگنی ہوتری کو پولیس انکاؤنٹر میں پیر میں گولی مار کر گرفتار کیا ہے۔
خیال رہے کہ کانپور میں حادثے کے بعد سے اہم ملزم وکاس دوبے لاپتہ ہے۔