ETV Bharat / city

'گذشتہ برس کی طرح اس بار بھی عید الاضحیٰ منائی جائے گی'

author img

By

Published : Jul 13, 2020, 10:43 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں شہر قاضی عالم رضا خان نوری نے آج اعلان کیا کہ عید الاضحیٰ ہر بار کی طرح اس بار بھی منائی جائے گی۔

this year eid ul adha will celebrate as usual

صنعتی شہر کانپور میں عید الاضحیٰ کے تہوار کو منانے کا طریقہ قدر مختلف ہے، یہاں شہر کے مختلف علاقوں میں جانوروں کی کئی بڑے بازار لگتے ہیں جہاں لاکھوں جانور نہ جانے کہاں کہاں سے فروخت ہونے آتے ہیں، جبکہ لوگ جانوروں کی خریداری کرنے کے لیے کانپور اور اس کے اطراف سے آتے ہیں۔

ویڈیو

لیکن کووڈ۔19 اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس بار عید الا ضحیٰ کے تہوار کے تعلق سے لوگوں میں تذبذب پایا جارہا ہے کہ اس بار کیسے عید الاضحیٰ کا تہوار منایا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جہاں کانپور شہر قاضی نے صحافیوں سے کہا کہ' ہربار کی طرح اس بار بھی عید الاضحیٰ منائی جائے گی۔ مزید جا نوروں کا بازار بھی لگے گا، لیکن احتیاط بھی برتی جائے گی'۔

انہوں نے کہا کہ' کسی بھی جانور کو کھلے میں ذبح نہیں کیا جائے گا اس کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کی جائے گی، قنات وغیرہ لگاکر شامیانہ لگا کر قربانی کی جائے گی۔ گوشت کی تقسیم بھی چھپا کر، ڈھا نک کر کی جائے گی، کسی طرح کی گندگی نہ پھیلے، اس کے لیے بھی تدابیر کی جائے گی لوگوں کو سمجھایا بھی جائے گا کی گندگی نہ ہونے دیں۔'

خیال رہے کہ اترپردیش میں نئے فرمان کے مطابق سنیچر اور اتوار کو لاک ڈاؤن نافذ رہے گا اس لاک ڈاؤن میں مکمل طور سے بازار بھی بند رہیں گے، بروز سنیچر یا اتوار کو چاند کی دس تاریخ بھی ہونے کی امید ہے۔ جب ریاست میں لاک ڈاؤن نافذ رہے گا ایسے میں عید الاضحی کا تہوہار کیسے منایا جائے اس کے لیے سرکار کی نئی ہدایات کا لوگوں کو انتظار ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.