تیرہ رجب المرجب کو کانپور میں حضرت علیؓ کی ولادت کا جشن جگہ جگہ منایا جاتا ہے۔ اس دوران متعدد مقامات پر کیمپ لگا کر تبرکات تقسیم کیے جاتے ہیں۔
شیعہ یوتھ ونگ کی جانب سے ایک جلوس نکالا جاتا ہے جو کانپور کے پھول باغ میدان سے ہو کر بڑی کربلا نواب گنج میں پہنچتا ہے۔ لوگ حضرت علی کی شان میں نعرے لگاتے ہوئے بڑی کربلا تک پہنچتے ہیں، اس دوران جلوس کا جگہ جگہ خیر مقدم کیا جاتا ہے۔
کانپور میں یوم ولادت علی کے موقع پر کئی طریقے کے جشن اور پروگرام ہوتے ہیں۔ یہ سلسلہ کانپور میں قدیم زمانہ سے رائج ہے اس میں تمام فرقہ کے لوگ شریک ہوتے ہیں۔