نوڈل آفیسر الیکشن کمیشن و ضلع مجسٹریٹ کانپور Kanpur District Administration نے ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینز کے ویر ہاؤس اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفس کا معائنہ کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ تمام سیاسی پارٹی کے نمائندے موجود تھے۔
اترپردیس اسمبلی انتخاب کےلیے جن ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینوں کا استعمال ہونا ہے، ان مشینوں کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کے لیے الیکشن نوڈل آفیسر ضلع مجسٹریٹ کانپور وساخ جی ائیر نے تمام سیاسی پارٹی کے نمائندوں Political Leaders Kanpur کے ساتھ ای وی ایم مشینوں کے اسٹور ہال کا معائنہ کیا۔ کانپور میں رکھی گئی ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشینوں کے اسٹور روم میں پہلے درجے کی جانچ کا کام پورا کرلیا گیا۔
اسٹور روم EVM Store Room Kanpur کی تمام مشینوں کو چالو کر کے سیاسی پارٹی کے صدر کو دیکھا گیا۔ الیکشن نوڈل آفیسر ضلع مجسٹریٹ کانپور نے تمام رجسٹر کا معائنہ بھی کیا اور افسران کو ہدایت دیے۔
مزید پڑھیں:
- Delhi High Court Reprimands Police on Riots: ملزم اہلکاروں کی پہچان نہیں کرنے پر دہلی پولیس کی سرزنش
کانپور کے سرسیا گھاٹ پر بنے ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشین کے ویئر ہاؤس میں الیکشن میں استعمال ہونے والی تمام مشینیں محفوظ رکھی جاتی ہیں۔ آج اس وئیر ہاؤس کو کھول کر اس کی صاف صفائی کی گئی اور مشینوں کو چالو کر کے ان کی بیٹری تک کو بھی چالو کر کے معائنہ کیا گیا ۔الیکشن کمیشن نے مشینوں کے تعلق سے پہلے درجہ کا کا معائنہ مکمل کرلیا ہے۔