ریاست اترپردیش کے کانپور شہر میں کورونا مثبت مریض کو لینے گئی پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم پر مقامی افراد نے پتھراو کردیا جس کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس اہلکار اور محکمہ صحت کی ٹیم نے کورونا ہاٹ اسپاٹ علاقہ چمن گنج سے کورونا مثبت مریض اور اسکے اہل خانہ کو لینے گئی تھی۔ اس دوران 50 سے 60 کے درمیان مقامی افراد نے پولیس فورس پر پتھراؤ کیا جس میں متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔