ETV Bharat / city

کانپور میں 6 علاقے ریڈ زون قرار

کانپور کے دہلی مرکز پہنچے لوگوں میں سے 6 لوگوں کی کورونا وائرس مثبت رپورٹ آنے کے بعد ان تمام علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے جہاں تبلیغی جماعت کے لوگ گئے تھے اور ان علاقوں کے لوگوں کی کوویڈ 19 کی جانچ کی جا رہی ہے۔

کوویڈ 19
کوویڈ 19
author img

By

Published : Apr 6, 2020, 12:27 PM IST

کانپور میں تبلیغی جماعت کے چھ افراد کرونا وائرس مثبت پائے جانےکےبعد جن علاقوں میں یہ جماعت رکی تھی یا گئی تھی ان علاقوں کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں مکمل لا ک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے۔ اب پولیس کی سخت نگرانی میں ان علاقے کے رہنے والوں کی میڈیکل جانچ کی جارہی ہے۔

کانپور میں 6 علاقے ریڈ زون قرار

کانپور میں کورونا وائرس کا پہلا مریض بائیس مارچ کو ایک این آر آئی ملا تھا جو 18مارچ کو امریکہ سے کانپور آیا تھا اس کے بعد سے علاقے میں کوئی بھی کوویڈ 19 مثبت کا معاملہ نہیں ملا تھا، لیکن جب دلی میں تبلیغی جماعت کے مرکز میں ہوئے اجتماع کے بعد کانپور میں بھی تبلیغی جماعت کے افراد کی تحقیق شروع کی گئی تو جماعت کے 6 افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔

اس کے بعد ضلع انتظامیہ نے ان تمام علاقوں کے ایک کلومیٹر کے دائرے میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا جہاں یہ لوگ تبلیغ کے لئے یا مساجد میں نماز ادا کرنے گئے تھے۔

ان علاقوں کو ضلع انتظامیہ نے ریڈ زون قراد دیا ہے اور علاقے کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ جو لوگ بھی جماعت کے کسی فرد سے ملے ہیں یا ان سے ملے ہوئے لوگوں سے ملے ہیں تو وہ اپنی جانچ کرالیں۔

ان علاقوں کے لوگوں کی کوویڈ 19 کی جانچ کی جا رہی ہے۔

علاقے میں بڑی تعداد میں لوگوں کی جانچ کی گئی اور رپورٹ منفی آنےپر انتظامیہ نے ان کے ہاتھ پر مہر لگا دیا۔

پولس نے جن 6 علاقوں کو ریڈ زون قرار دیا ہے ان میں بابو پورہ ، انور گنج ، کرنل گنج، چمن گنج، مچھریا اور گھا ٹم پور علا قہ شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.