حلیم مسلم کالج گراونڈ پر بڑی تعداد میں مرد و خواتین کی بھیڑ دیکھی گئی جو فارم میں اپنا نام، پتہ اور دیگر معلومات پرکرتے ہوئے حکومت سے متنازعہ قانون کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
تنظیم نے کیمپ لگا کر لوگوں سے اس قانون کے خلاف رائے مانگی گئی جبکہ عوام نے اس قانون کے خلاف سخت ناراضگی ظاہر کی۔
فارم بھرنے کے لیے بڑی تعداد میں مرد و خواتین پہنچیں، تنظیم کے صدر کا کہنا ہے کہ سی اے اے کے خلاف ایک لاکھ افراد سے دستخط حاصل کئے جائیں گے اور یہ فارم صدر جمہوریہ کو روانہ کئے جائیں گے۔
تنظیم محمدی یوتھ گروپ، کانپور کے کئی علاقوں میں کیمپ لگا چکی ہے اور اب تک تقریبا 70 ہزار لوگوں نے اپنے نام پتہ کے ساتھ دستخط کئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’ہمارے ہاتھ ہی ہمارے کیلکولیٹر ہیں‘
تنظیم کا کہنا ہے کہ' ایک لاکھ لوگوں سے دستخط کرانے کا ٹارگیٹ پورا ہو جائے گا تو یہ فارمس صدر جمہوریہ ہند کو بھیجے جائیں گے' ۔