کانپور پولیس نے ایک ہوٹل میں چھاپہ مار کر چار جوڑے کو گرفتار کیا ہے۔
پولیس نے ہوٹل مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ تلاشی کے بعد سے ہوٹل مالک فرار ہے۔
کانپور کے ہربنس محال تھانہ حلقہ کے شٹرخانہ علاقہ میں آشا پیلیس نام کا ایک ہوٹل ہے جس کے بارے میں پولیس کو یہ اطلاع ملی تھی کہ وہاں کچھ کم عمر نوجوان جوڑے کی شکل میں آتے ہیں اور ہوٹل میں کچھ وقت ٹھہر کر چلے جاتے ہیں۔
پولیس کو جب یہ اطلاع ملی تو پولیس نے آج ہوٹل پر چھاپہ مارا۔ پولیس جب ہوٹل پہنچی تو پولیس کو دیکھ کر ہوٹل کے تمام ملازم ہوٹل سے بھاگ گئے۔ پولیس نے ہوٹل کے کاؤنٹر سے سبھی رجسٹر ضبط کر لیے۔
ہوٹل کی تلاشی کے دوران چار کم عمر کے لڑکے اور لڑکیاں الگ الگ کمروں میں ایک ساتھ غیر قانونی طور سے پائے گئے۔
پولیس نے سب کو گرفتار کرلیا اور تھانے لے آئی۔ پولیس نے جب ہوٹل کا رجسٹر چیک کیا تو ہوٹل کے رجسٹر میں کسی بھی لڑکی اور لڑکے کا اندراج نہیں تھا۔
اس غیر قانونی طریقے سے ہوٹل میں ٹھہرنے اور غیر قانونی کام کرنے کے دفعات میں پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ لڑکیوں کے والدین کو پولیس نے اطلاع کر دی ہے۔ ہوٹل مالک اور ہوٹل کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔