ریاست اترپردیش کے ضلع قنوج میں راون جلانے کا ایک نیا طریقہ دیکھنے میں آیا۔
پورے بھارت میں راون کے پتلے کو جلانے کا طریقہ ہمیشہ سے دسویں کا رہا ہے لیکن یہاں دسہرہ گزرنے کے پانچ روز بعد راون جلایا جاتا ہے۔
قنوج میں راون جلانے کی یہ روایت برسوں سے چلی آ رہی ہے، قنوج صدر تحصیل کے گوال میدان میں 108 برس سے رام لیلا کا پروگرام ہو رہا ہے۔
پورے ملک میں دسہرے کے موقع پر راون کا دہن کیا جاتا ہے، لیکن یہاں اب تک راون نہیں جلا یا گیا ہے۔
مزید پرھیں: ادویات کی تحقیق کا نوبیل انعام کیلن، ریٹکلف اور سیمنزا کے نام
واضح رہے کہ اس روایت کی شروعات کانہ کبج برہمنوں نے کی تھی، اور آج بھی قنوج میں برہمنوں کی یہ برادری کانہ کبج موجود ہے، جو اپنی روایت کے مطابق راون کو جلاتی ہے۔