ETV Bharat / city

کورونا سے بچاؤ کے لیے نئی تکنیک - coronavirus in kanpur

کانپور آئی آئی ٹی اور لکھنؤ کے سنجے گاندھی پی جی آئی نے کورونا سے بچاؤ کے لیے پازیٹیو پریشر ریپیریٹر سسٹم ڈیوائس کا پروٹوٹائپ بنایا ہے۔

آئی آئی ٹی کان پور
آئی آئی ٹی کان پور
author img

By

Published : Apr 19, 2020, 5:30 PM IST

کورونا وائرس کا قہر پورے عالم میں پھیلا ہوا ہے۔ کورونا سے لڑنے کے لیے کئی ادارے اور کئی ممالک تکنیک کا استعمال کر رہے ہیں۔ وہیں آئی آئی ٹی کانپور بھی کورونا سے جنگ کے لیے اپنی تیاریاں پوری کر رہا ہے۔

کورونا انفیکشن روکنے کے لیے آئی آئی ٹی کانپور اور سنجے گاندھی پی جی آئی ایک پازیٹیو پریشر ریسپائریٹری ڈیوائس بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

دعوی کیا جا رہا ہے کہ یہ ڈیوائیس این-95 ماسک سے بہتر کام کرتی ہے۔ دعوی ہے کہ یہ ڈیوائس سانس کے ذریعے فیفڑے میں وائرس کو پہنچنے سے روکتا ہے۔ ڈیوائس کی فوٹو ٹائپ کو لکھنؤ کے سنجے گاندھی پی جی آئی کی مدد سے ڈیولپ کیا گیا ہے۔

آئی آئی ٹی کانپور موجودہ دور میں کورونا سے لڑنے کے لیے کئی ایجاد کر رہا ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اس ڈیوائس کو لوکل مین پاور اور بنا پیچیدہ مشین کے بنایا جا سکتا ہے۔ ڈیوائس میں 2 وال لگائے گئے ہیں ایک سے ہوا اندر جاتی ہے اور دوسرے سے چھوڑی گئی ہوا باہر آتی ہے۔ اس کے لیے ہسپتال میں موجود آکسیجن کے سیلنڈر یا پھر ہوا کی بوتل کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.