ETV Bharat / city

کانپور: مٹھائیوں کے ڈبے پر بیسٹ بیفور لکھنا لازمی - اتر پردیش کے ضلع کانپور

مٹھائی بنانے والوں کو مٹھائی کے ڈبے اور ٹرے پر بیسٹ بیفور لکھنے کے متعلق محکمہ نے ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔

kanpur
kanpur
author img

By

Published : Oct 1, 2020, 12:00 PM IST

مٹھائی کھا کر لوگوں کے بیمار ہونے یا اموات کی خبروں کے بعد اب فوڈ ڈیپارٹمنٹ بیدار ہو چکا ہے۔ محکمہ نے نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام کھانے پینے کی اشیا جو پیکٹ میں ہوتی ہیں، ان پر بیست بیفور کی تاریخ لکھنا لازمی ہے۔

کانپور: مٹھائیوں کے ڈبے پر بیسٹ بیفور لکھنا لازمی

اتر پردیش کے ضلع کانپور میں تعینات فوڈ افسر وجے پرتاپ سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ فروری میں ہی اس معاملے میں ڈائرکشن دیا گیا تھا لیکن کووڈ کی وجہ سے اس ہدایت کو منسوخ کر دیا گیا تھا، اب 25 ستمبر کو دوبارہ اس ہدایت نامہ کو جاری کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں بھی مٹھائیں بنائی جائے گی اور رکھی جائے گی، چاہے وہ ٹرے ہو یا ڈبے وہاں بیسٹ بیفور لکھنا لازمی ہوگا۔

واضح ہو کہ مختلف تہواروں کے موقع پر کافی وقت پہلے سے ہی مٹھائیوں کو تیار کر لیا جاتا ہے اور اسے فریج میں رکھ کر بعد میں فروخت کیا جاتا ہے اور ایسی پرانی مٹھائیوں کو کھانے سے اکثر لوگ مخلتف امراض کی زد میں آجاتے تھے، اس لئے محکمہ نے ایسا فیصلہ لیتے ہوئے مٹھائی بنانے والے دکانداروں اور کمپنیوں کو ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.