ETV Bharat / city

کانپور سانحہ:جانچ کی آنچ پولیس کی دہلیز تک پہنچی

اترپردیش کے ضلع کانپور کے چوبے پور علاقے میں آٹھ پولیس اہلکار کے قتل کے معاملے میں کی جارہی جانچ نے اب پولیس کے دروازے پر بھی دستک دے دیا ہے۔بکرو گاؤں میں ہسٹری شیٹر وکاس دوبے اور اس کے ساتھیوں کے حملے میں شہید بلہور کے سرکل افسر دویندر مشر کا ایک خط جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اس سلسلے میں اب پولیس کے کئی اعلی افسران سوالوں کے گھیرے میں آرہے ہیں۔

کانپور سانحہ:جانچ کی آنچ پولیس کی دہلیز تک پہنچی
کانپور سانحہ:جانچ کی آنچ پولیس کی دہلیز تک پہنچی
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 7:05 PM IST

اس سلسلے میں دیر رات صفائی دیتے ہوئے ایس ایس پی دنیش کمار پربھو نے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر جو لیٹر وائرل ہورہا ہے اس کی انٹری کہیں پر بھی نہیں ہے لیکن پھر بھی معاملے کی جانچ کرائی جائےگی۔اس کڑی میں آج سی او بلہور کے دفتر کا کمپیوٹر سیز کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ سادے کپڑوں میں کئی پولیس افسران بلہور سی او دفتر پہنچے،دفتر کا کمپیوٹر اور ڈاک رجسٹرقبضے میں لے لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی سی او کے سی یو جی اور ذاتی موبائل نمبر کی مکمل تفصیلات یکجا کی جارہی ہیں۔

چوبے پور کے سابق تھانہ انچارج ونے تیواری کا کردار اور پرانے معاملوں کے سلسلے میں چار دن سے ایس ٹی ایف اور دیگر جانچ افسران تھانے میں ہی موجود ہیں۔ اور ونے تیواری کی ڈائری کو پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔وہیں آئی جی لکشمی سنگھ کانپور کے سی او بلہور دفتر پہنچی ہیں۔ اس دوران انہوں نے باریکی سے جانچ کرتے ہوئے ایک ایک کر کے پولیس اسٹاف کے ہر ایک شخص سے بات چیت کرنی شروع کردی ہے۔ دفتر میں آمدورفت پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

واردات کے ضمن میں میڈیا نمائندوں نے آئی جی لکشمی سنگھ سے بات کرنے کی کوشش کی تو انہوں نے کہا کہ ابھی جانچ چل رہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ قتل کی واردات میں یومیہ نئی نئی باتیں سامنے آرہی ہیں جس کے بعد پولیس بھی جانچ کی رڈار میں آچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.