ETV Bharat / city

کانپورسڑک حادثہ: وزیراعلیٰ نے دو، دو لاکھ معاوضے کا اعلان کیا

کانپور میں سڑک حادثے میں سترہ افراد کی موت اور 24 افراد زخمی ہوگئے جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے، حادثے پر وزیر اعلیٰ، وزیراعظم اور وزیرداخلہ نے افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے ہلاک ہونے والوں کو دو دو لاکھ کے معاوضے کا بھی اعلان کیا ہے۔

kanpur road accident cm yogi announces two lakh for compensation
کانپورسڑک حادثہ: وزیراعلیٰ نے دو، دو لاکھ معاوضے کا اعلان کیا
author img

By

Published : Jun 9, 2021, 8:14 AM IST

ریاست اترپردیش کے شہر کانپور کے سچیندی تھانہ علاقے میں بس اور ٹیمپو کے مابین تصادم میں 17 افراد ہلاک جبکہ 24 سے زیادہ مسافروں کے زخمی ہوگئے ہیں۔ پانچ کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے جنہیں ہیلیٹ ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کیا گیا ہے۔

کانپور کے کمشنر

اس حادثے پر اترپردیس کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ، وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس دو لاکھ روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے ضلعی مجسٹریٹ کو ہدایت کی ہے کہ حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کریں اور رپورٹ پیش کریں۔

tweet of pm
وزیراعظم کا ٹویٹ

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے سڑک حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے سینیئر افسران کو ہدایت کی ہے کہ فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو بہتر علاج معالجہ فراہم کریں۔

واضح رہے کہ یہ حادثہ کانپور شہر کے آؤٹر پر واقع سچیندی حلقہ میں اس وقت ہپیش آیا جب ایک پرائیویٹ بس پڑوسی ضلع اناؤ سے گجرات کی طرف جارہی تھی، تبھی سچیندی علاقے میں ایک ٹیمپو کو ٹکر مار دی، دونوں گاڑیوں کی رفتار کافی زیادہ ہونے کی وجہ سے حادثہ بھی کافی زیادہ سنگین ہوگیا۔

tweet of yogi
وزیراعلیٰ کا ٹویٹ

وزیراعظم نے ٹویٹ میں لکھا کہ کانپور کا سڑک حادثہ دلبرداشتہ ہے، اس حادثے میں کئی لوگوں کی جان چلی گئی، میں ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں اور زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کی دعا کرتا ہوں۔

tweet of hm
وزیرداخلہ کا ٹویٹ

امت شاہ نے ٹویٹ کیا کہ 'اترپردیش کے کانپور میں سڑک حادثہ انتہائی افسوسناک ہے۔ میں ان لوگوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اس میں اپنی جان گنوائی ہے۔ بھگوان انہیں غم برداشت کرنے کی شکتی دے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.