ریاست اتر پردیش کے ضلع کانپور شہر کی بیچ آبادی میں مدتوں سے چل رہے دودھ ڈیری کے طبیلوں پر اب کانپور کی میئر سخت ہوگئی ہیں۔
میئر نے دودھ ڈیری طبیلوں کے مالکان کو ہدایت دینے کے بعد اب خود جانوروں کے ڈاکٹر کو ساتھ لیکر دودھ ڈیری پر چھاپہ مار کر کئی جانوروں کو ضبط کرلیا ان پر جرمانہ بھی عائد کر دیا۔
کانپور شہر کی بیچ وبیچ آبادی میں کئی قدیمی دودھ ڈیری کے چٹے موجود ہیں جہاں ہزاروں کی تعداد میں گائے اور بھینس ہیں، جو کانپور شہر کی آبادی کو دودھ مہیا کرا رہی ہیں۔
شہر کی آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ ان دودھ ڈیری سے شہر میں کافی گندگی بھی پھیل رہی ہے، جس کی وجہ سے کانپور کی میئر پر میلا پانڈے نے حکم جاری کیا تھا کہ سبھی دودھ ڈ یری کے طبیلوں شہر سے باہر کردیے جائیں۔
لیکن یہ دودھ والے آج بھی اپنی ڈیری کو شہر سے باہر نہیں لے گئے۔ جس پر ناراض ہو کر کر میئر نے ڈاکٹروں کی ایک ٹیم کے ساتھ کئی دودھ ڈیری کے طبیلوں پر چھاپہ مارا اور کئی جانوروں کو ضبط کرلیا۔
مزید پڑھیں: کشمیر: تصادم میں حزب المجاہدین کے دو عسکریت پسند ہلاک
دودھ ڈیری مالکان کو یہ ہدایت جاری کی کہ اگر وہ اپنے جانور چاہتے ہیں تو شہر سے باہر اپنےجانوروں کو لے جائیں۔ میئر نےجانوروں کو چھوڑنے کےعوض میں ان پر جرمانا بھی عائد کردیا۔