خبروں کے مطابق ضلع گونڈا سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ شیوم اپنی نانی کے گھر رہ رہا تھا۔ نوجوان گونڈا سے آئی ٹی آئی کی ڈگری حاصل کرکے کانپور نوکری کی تلاش میں آیا تھا۔
شیوم لاک ڈاؤن کی وجہ سے اپنی نانی کے گھر پر رہی رہتا تھا جہاں وہ ہر وقت پب جی گیم کھیلا کرتا تھا۔ شیوم پب جی گیم کھیلنے کا بے انتہا عادی ہوگیا تھا۔ گھر والے اکثر اسے پب جی کھیلنے سے روکنے کی بھی کوشش کرتے تھے، تاہم نوجوان پر کسی کی کوئی نصیحت کا اثر نہیں پڑا۔ گھر والوں کے مطابق شيوم نے پب جی کھیلتے کھیلتے کب خودکشی کرلی کسی کو پتہ ہی نہیں چلا، جب گھر والوں نے اسے پنکھے سے لٹکا ہوا دیکھا تو اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے جائے واقعہ پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد ابتدائی جانچ میں اسے خودکشی قرار دیا۔
اب لوگ مطالبہ کر رہے ہیں کہ اس گیم کو انٹرنیٹ سائٹ سے ہٹا دیا جائے کیونکہ پب جی گیم کھیلنے سے اس طرح کا شوق پیدا ہوتا ہے کہ لوگ خودکشی تک کر لیتے ہیں۔