ETV Bharat / city

کانپور: ہلاک پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو مالی تعاون - اہل خانہ کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے

مالی تعاون کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ اس واردات کے مجرمین کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔

پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو مالی تعاون

author img

By

Published : Jul 3, 2020, 8:00 PM IST

اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعہ کو کانپور میں ہلاک ہونے والے 8 پولیس اہلکار کے اہل خانہ کے لئے مالی تعاون کے طور پر ایک۔ایک کروڑ روپئے اور اہل خانہ میں سے ایک فرد کو سرکاری نوکری دینے کا اعلان کیا ہے۔

مالی تعاون کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ اس واردات کے مجرمین کو کسی بھی صورت بخشا نہیں جائے گا۔ ایک کروڑ روپئے کے ساتھ ہر ایک کے اہل خانہ کے ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے اور انہیں غیر معمولی پنشن بھی دیا جائےگا۔انہوں نے کہا کہ ہم شہیدوں کےا ہل خانہ کے ساتھ ہیں اور ان کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

کانپور انکاونٹر میں 8 پولیس اہکار ہلاک

یہ اعلان جمعہ کو یہاں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ پولیس لائن میں ہلاک ہونے والوں کو تعزیت پیش کرنے کے بعد کیا۔ جو پولیس والے مارے گئے ہیں ان میں ایک ڈی ایس پی، تین سب انسپکٹر شامل ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلی نے کہا کہ پولیس نے ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور اس واردات میں ملوث مجرمین کو جلد ہی گرفتار کرلیا جائےگا۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ 'مجرمین میں سے دو پولیس کے ساتھ ہوئے مڈھ بھیڑ میں مارے گئے اور کچھ ہتھیار جوکہ پولیس اہلکار سے لوٹے گئے تھے اسے برآمد کیا گیا ہے۔وزیر اعلی نے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریہ،انڈسٹری کے وزیر ستیش مشرا کے ساتھ ہلاک پولیس اہلکار کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور ان کی ڈھارس بندھائی۔

پولیس لائن پہنچنے نے پہلے وزیر اعلی نے اسپتال کو دورہ کیا جہاں انہوں نے اس واردات میں زخمی 6پولیس اہلکار اور ایک ہوم گارڈ کی عیادت کی۔ ہلاک ہونے والے پولیس جوانوں میں سرکل افسر دیویندر مشرا،جو وکاس دوبے کے مکان پر چھاپہ مارنے والی ٹیم کی قیادت کررہے تھے۔اس کے علاوہ سب انسپکٹر مہیش چندرا یادو، انیپ کمار سنگھ،نیبولال اور کانسٹیبل جتیندر، سکتان سنگھ، ببلو اور راہل شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.