انسپکٹر جنرل آف پولیس موہت اگروال اور سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس دنیش کمار پی نے بدھ کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ چوبے پور کے سابق تھانہ انچارج ونے تیواری اور بیٹ انچار کے کے شرما کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گذشتہ جمعرات کو بکرو گاؤں میں دبش دینے گئی پولیس ٹیم کو انہوں نے جان کے خطرے میں ڈالا اور مڈھ بھیڑ کے درمیان ہی موقع سے فرار ہو گئے۔ گرفتار کئے گئے پولیس اہلکار پر یہ بھی الزام ہے کہ ان کے شاطر بدمعاش اور آٹھ پولیس اہلکار کے قتل کے کلیدی ملزم وکاس دوبے سےتعلقات ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ پولیس اہلکار کے بہیمانہ قتل کی واردات کے بعد سے ہی ونے تیواری اور کے کے شرما پر پولیس کو دبش کے بارے میں وکاس دوبے کو اطلاع فراہم کرنے کے الزام لگتے رہے ہیں۔ مڈھ بھیڑ کے اگلے دن ہی پولیس کی ٹاسک فورس نے ونے تیواری کو حراست میں لے کر باریکی سے پوچھ گچھ کیا تھا۔یواین آئی۔ولی