ETV Bharat / city

کانپور میں آخری رسومات کے لیے لے جانے پر رقم وصول کرنے والا گرفتار

author img

By

Published : Apr 25, 2021, 11:34 AM IST

کانپور میں کورونا وائرس کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والے لوگوں کی آخری رسومات کے لیے لے جانے کے نام پر کافی زیادہ رقم وصولی جا رہی تھی، جس کے بعد انتظامیہ حرکت میں آئی اور وبا سے فائدہ اٹھانے والے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔

arrested for taking money for last rites in kanpur
کانپور میں آخری رسومات کے لیے لے جانے پر رقم وصولنے والا گرفتار

ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور میں کورونا وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ دو روز سے روزآنہ دو ہزار سے زائد کورونا کے کیسز درج کیے جارہے ہیں وہیں بڑی تعداد میں اموات بھی ہو رہی ہیں۔

کورونا سے متاثر شخص کا علاج حکومت کی طرف سے مفت میں کیا جا رہا ہے وہیں اس وبا کے سبب فوت ہوئے لوگوں کی آخری رسومات کو بھی سرکار اپنے خرچہ پر کر رہی ہے، کسی بھی مریض سے یا فوت ہوئے شخص کے اہل خانہ سے کوئی پیسہ نہیں لیا جاتا ہے اس کے باوجود کچھ لوگ اس وبا کی آفت کا فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

کورونا وائرس کی دہشت کی وجہ سے لوگ اپنے مریضوں سے دوری بنائے ہوئے ہیں اور اس وبا سے فوت ہوئے شخص کی آخری رسومات میں بھی وارثین اور رشتہ دار خوف کی وجہ سے ہاتھ لگانا پسند نہیں کر رہے ہیں ایسی صورت میں اسپتالوں میں موجود وارڈ بوائز اور ایمبولینس ڈرائیور ہلاک شدہ شخص کو اٹھانے اور ان کی آخری رسومات کے لیے لے جانے کے نام پر کافی زیادہ رقم وصول رہے ہیں۔

جب ضلع انتظامیہ کو اس کا علم ہوا تو ضلع انتظامیہ فورا حرکت میں آگئی اور اس نے ایسے ہی ایک ایمبولینس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا جو لاش کو آخری رسومات کے لیے لے جانے کے نام پر رقم وصول رہا تھا پولیس اب اس پر سخت قانونی کاروائی کرنے کی بات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ کانپور کے تمام سرکاری اسپتال اور کئی بڑے پرائیویٹ اسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کا علاج چل رہا ہے، حالات کو دیکھتے ہوئے کانپور شہر کے کئی بڑے پرائیوٹ اسپتالوں کو سرکار نے اپنی تحویل میں لے رکھا ہے، جس کے سارے انتظامات سرکار خود اٹھا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.