ETV Bharat / city

کانپور: کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل - اردو نیوز کانپور

کانپور کے سینیئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کانپور میں کورونا وبا کی تیسری لہر کا خطرہ منڈلارہا ہے۔ لوگ احتیاط نہیں برت رہے ہیں، ابھی بھی سنیچر اور اتوار کا لاک ڈاؤن جاری ہے، نائٹ کا کرفیو بھی جاری ہے۔ ایسے میں اگر عوام سنجیدگی سے نہیں لیتی ہے تو بڑا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

appeal to take precautions to stay safe from coronavirus in kanpur
کورونا سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی اپیل
author img

By

Published : Aug 1, 2021, 10:26 PM IST

کورونا وبا کی دوسری لہر نے خطرناک صورت اختیار کرلی تھی، جس سے حکومت کو کورونا پر قابو پانے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کرنا پڑا تھا، جس سے کورونا وائرس کیسز میں کمی آئی۔ لوگوں نے احتیاطی تدابیر اختیار کی تھی۔ عوام نے حکومت کی جاری کردہ گائڈ لائنس پر سختی سے عمل کیا تھا، جس کا نتیجہ یہ تھا کہ کافی حد تک اس میں کامیابی ملی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

لیکن اب وہیں ممکنہ کورونا وائرس کی تیسری لہر کو لیکر ایسا لگ رہا ہے کہ اسے سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا ہے۔ کیونکہ بازاروں میں زبردست بھیڑ نظر آرہی ہے، اس دوران سماجی فاصلے کا خاص خیال نہیں کیا جا رہے اور بہت کم چہروں پر ماسک نظر آرہے ہیں۔ جس کی وجہ سے کورونا وائرس کی خطرناک صورت حال کا خدشہ لاحق ہے۔

کئی غیر ممالک میں تیسری لہر کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ بھارتی حکومت بھی ابھی سے تمام تر احتیاطی قدم اٹھا رہی ہے۔ عوام کو بھی چاہیے کہ سرکار کی طرف سے جاری گائیڈ لائن کا مکمل طور پر عمل کرے اور تمام احتیاطی قدم اٹھائے۔

سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سپن کمار گپتا نے کہا کہ کانپور میں کورونا وباء کی تیسری لہر کا خطرہ منڈرا رہا ہے۔ لوگ احتیاط نہیں برت رہے ہیں۔ اگر عوام نے لاپرواہی برتی تو ایک بار پھر خطرناک صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:Corona Update: بھارت میں کورونا کے 41,831 نئے کیسز، 541 اموات درج

کانپور میں کرونا وبا کے مریضو کی تعداد اب تک تقریباً 83 ہزار ہے، اور مرنے والوں کی تعداد بھی دو ہزار کے قریب ہے۔ اس لیے سرکار ہر احتیاطی قدم کو اٹھا رہی ہے اور عوام کو وقتاً فوقتاً ہدایات بھی جاری کر رہی ہے تاکہ عوام کو کورونا وباء کی آفات سے بچایا جا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.