ETV Bharat / city

چمولی میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد کانپور میں بھی الرٹ جاری - گنگا ندی میں بڑھتے پانی

کانپور ضلع انتظامیہ نے اتراکھنڈ کے چمولی میں گلیشیئر پھٹنے اور ڈیم کے ٹوٹنے سے پیدا شدہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر کانپور میں الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Chamoli Glacier Burst
چمولی میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد کانپور میں بھی الرٹ جاری
author img

By

Published : Feb 7, 2021, 9:30 PM IST

اتراکھنڈ کے چمولی میں گلیشیئر پھٹنے اور ڈیم کے ٹوٹنے سے پیدا شدہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر کانپور انتظامیہ کی جانب سے گنگا ندی کے کنارے آباد لوگوں کو اپنی حفاظت کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، ساتھ ہی منسلک تمام شعبوں کو احتیاطی اقدام اور تدابیر اختیار کرنے کے احکام جاری کر دیے گئے ہیں حالانکہ شہر کو ابھی فوری طور پر کوئی خدشہ نہیں ہے۔

Chamoli Glacier Burst
چمولی میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد کانپور میں بھی الرٹ جاری

اتراکھنڈ کے چمولی میں گلیشیئر پھٹنے کے بعد پانی کے تیز بہاؤ سے جوشی مٹھ پر بنے ڈیم کا کچھ حصہ ٹوٹ جانے سے پانی جس تیزی سے بڑھ رہا ہے، اس سے الک نندہ ندی کے ساتھ ساتھ گنگا ندی میں بھی تیزی سے پانی کی سطح میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

پانی کے تیز بہاؤ کو دیکھتے ہوئے کانپور میں بنے گنگا بیرج ڈیم کا پانی خالی کرنا شروع کر دیا گیا ہے۔ وہیں گنگا ندی میں بڑھتے پانی کو دیکھتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے گنگا ندی کے کنارے بسے بارہ گاؤں کو احتیاطی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

گنگا ندی کے کنارے بسنے والے وہ تمام گاؤں جو اکثر سیلاب میں متاثر ہوتے رہے ہیں انہیں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ اپنی حفاظت کے لئے احتیاطی قدم اٹھائیں۔ ضلع انتظامیہ نے منسلک تمام شعبہ جات کو حکم جاری کیا ہے کہ عوام کی حفاظت کی جائے اور ان کو کم سے کم نقصان ہو اس کی تدابیر کی جائے۔

ان مسائل کے پیش نظر کینل ڈپارٹمنٹ ( canal department ) کے افسران کا کہنا ہے کہ ابھی کسی طرح کا کوئی خدشہ نہیں ہے لیکن کچھ دن میں کانپور تک پانی آ جائے گا اس وقت کے لیے ابھی سے تدابیر کی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: گلیشیئر پھٹنے سے اتراکھنڈ میں تباہی، وزیر اعلی کی ہر پل پر نظر

حالانکہ کانپور میں فوری طور پر کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن چونکہ گلیشیئر کے پھٹنے سے ڈیم بھی ٹوٹا ہے تو اس لیے ابھی یہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ کتنا کیوسک پانی آئے گا اس کا ابھی اندازہ نہیں لگایا جا سکتا ہے اس لیے ہر طرح کی احتیاطی تدابیر کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.