ریاست اترپردیش کے ضلع کانپور کے چمن علاقے میں واقع محمد علی پارک میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے 7 جنوری سے مسلسل چل رہے ہیں۔
یوم جمہوریہ کے پر مسرت موقع پر دھرنے پر بیٹھی خواتین نے پارک میں ہی جوش و خروش کے ساتھ یوم جمہوریہ تقریب کا اہتمام کیا۔
پارک میں ہی پرچم کشائی کر کے بڑی تعداد میں مرد و خواتین نے قومی ترانہ گایا۔
مزید پڑھیں: شاہین باغ مظاہرہ: حب الوطنی کے رنگ میں شرابور
ملک سے محبت کے نعرے کے ساتھ ساتھ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بھی نعرہ لگائے گئے۔ مظاہرے میں اس قانون کے خلاف نفرت کا اظہار کیا گیا۔
سماجی کارکن سنیل شکلا نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف نعرے لگائے۔