ریاست اترپردیش، ضلع کانپور کے نواب گنج میں مقیم ایک خاندان کے بزرگ کی طبیعت ناسازگار ہونے کی صورت میں پڑوسیوں نے محکمہ صحت کی ٹیم کو اطلاع دی، جس کے بعد محکمہ صحت نے جانچ کے لیے پورے کنبہ کو آئی ڈی ایچ اسپتال لے کر گیا۔
کنبے کے ہر فرد کی کورونا جانچ کرائی گئ جس میں سے چار افراد کی رپورٹ منفی آئی لیکن ایک بزرگ شخص کی رپورٹ میں کورونا مثبت آیا، جس کے بعد بزرگ افراد کو علاج کے لیے آئی ڈی ایچ اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں بزرگ کئی دنوں سے زیر علاج تھے۔ جب ایک ہفتہ بعد بزرگ کا دوبارہ ٹیسٹ کیا گیا تو وہ رپورٹ منفی آئی۔
پیر کو تیسری رپورٹ بھی منفی آنے کے بعد ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جلد ہی بزرگ کو ڈسچارج کردیا جائے گا لیکن گھر پر 14 دن کورنٹین کرنے کو کہا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ایک ہفتہ قبل نواب گنج کے این آر آئی سٹی میں رہنے والے یہ بزرگ اپنے کنبے کے ساتھ امریکہ سے واپس آئے تھے۔ کچھ دنوں سے انکی طبیعت ناسازگار تھی جس کی وجہ سے ہمسایوں نے محکمہ صحت سمیت پولیس کو اسکی اطلاع دی تھی۔