سرکاری ذرائع نے آج شام یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ اترپردیش لیکھ پال سنگھ کی کال پر گذشتہ کئی دنوں سے اپنے آٹھ نکاتی مطالبات کے سلسلے میں لیکھ پال ضلع ہیڈکوارٹر پر ہڑتال کرکے دھرنا دے رہے تھے۔ حکومت کی جانب سے لیکھپالوں کی ہڑتال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ایسما نافذ کر دیا۔بعدازاں ہڑتال پر بیٹھے لیکھپالوں کے خلاف یہ کاروائی کی گئی۔
اس درمیان ضلع انتظامیہ کی کاروائی پر لیکھ پال سنگھ کے ضلع صدر نیم سنگھ ورما نے کہا کہ حکومت چاہے جو کاروائی کرلے ایٹہ لیکھپالوں کی ہڑتال جاری رہے گی۔