خاص کر ٹیمپو سلطان چوک، ڈپٹی کمشنر آفس کراس، ریلوے اسٹیشن روڈ روبرو حیدرآباد بینک، مسلم پورہ کی سڑکیں انتہائی خستہ حال ہیں۔ اس کے علاوہ شہر کی کئی سڑکوں کو نل کے کنکشن و دیگر کاموں کے لیے روڈ کاٹ کر کنکشن دیا جاتا ہے مگر کام ہونے کے بعد سڑکوں کو پھر سے درست نہیں کیا جاتا، جس کی وجہ سے یہاں پر گڑھے پڑ جاتے ہیں اور جب بارش ہوتی ہے تو ان گڑھوں میں بارش کا پانی بھر جاتا ہے۔ لوگوں کو یہ پتہ نہیں چلتا کہ گڑھا کہاں پر ہے، جس کی وجہ سے حادثات ہونے کا خدشہ بھی لگا رہتا ہے۔
ڈاکٹر اُمیش صدر کولی سماج یادگیر نے محکمہ بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی کئی سڑکیں خستہ حالت میں ہیں اور موسم بارش کی وجہ سے مزید اور خراب ہو سکتی ہیں۔ اس لیے جلد از جلد شہر کی یہ اہم سڑکوں کی درستگی کی جائے تو عوام کو راحت نصیب ہو۔