ETV Bharat / city

یادگیر: زرعی قوانین اور مہنگائی پر مرکزی حکومت کے خلاف زبردست احتجاج

کرناٹک کے یادگیر میں آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر یادگیر وہ دیگر تنظیموں کے اشتراک سے مرکزی حکومت کےعوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

kr_bid _03 _statement _visual _Kaur 10022
س
author img

By

Published : Aug 11, 2021, 3:05 AM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں آل انڈیا یونائیٹڈ ٹریڈ یونین سنٹر یادگیر وہ دیگر تنظیموں کے اشتراک سے مرکزی حکومت کےعوام مخالف پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر آل انڈیا ٹریڈ یونین سینٹر یادگیر کی ڈسٹرکٹ کنوینر اوما دیوی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت ملک میں سرکاری نوکریوں کو ختم کر رہی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

مرکزی حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے میں ناکام ہوگئی ہے انہوں نے کہا کے مرکزی حکومت سرکاری اداروں کو خانگی کمپنیوں کے حوالے کرتے ہوئے ملک کی جمہوریت کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔
محمد جمال جنرل سیکریٹری کسان سنگھ یادگیر نے کہا کہ مرکزی حکومت کے عوام مخالف پالیسیوں سے ملک کا عام شہری کافی پریشان ہے لیکن مرکزی حکومت کو اس بات کا افسوس نہیں کہ ملک کا عام شہری آج کس حال میں زندگی بسر کر رہا ہے۔

kr_bid _03 _statement _visual _Kaur 10022
احتجاج میں شامل خواتین
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت قول اور فعل میں ناکام ہو چکی ہے، مرکزی حکومت صرف بیان بازی کر کے اپنا وقت پورا کر رہی ہے۔ عام لوگوں کو اچھے دن کی آس دکھا کر روزگار دینے کی بات کرکے جن کے روز گار ہیں ان کے روزگار بھی آج مرکزی حکومت چھن رہی ہے۔

مزید پڑھیں: بنگلور: کورونا اور مہنگا ئی سے چھوٹے کاروباری پریشان

اس موقع پر آل انڈیا ٹریڈ یونین سینٹر کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو ایک یاد داشت پیش کی گئی۔ جس میں مرکزی حکومت سے عوام مخالف پالیسیوں خاص کر زرعی قوانین کو واپس لینے اور سرکاری محکمہ جات کوخانگیا کمپنیوں کے حوالے نہ کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.