ETV Bharat / city

یادگیر: عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ - latest news Yadgeer

عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر ہر سال کی طرح امسال بھی کرناٹک کے یادگیر کے ٹیپو سلطان چوک کے نزدیک خون عطیہ کیمپ کا انعقاد ہوگا، جس میں خواتین بھی اس موقع پر خون عطیہ کرسکتی ہیں۔

Yadgeer: Blood donation camp on the occasion of Eid-ul-Miladun Nabi PBHU

author img

By

Published : Oct 17, 2021, 7:52 AM IST

یادگیر: ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں ہر سال کی طرح اس سال بھی عید میلاد کے موقع پر نوجوانان یادگیر کی جانب سے خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے، اس سلسلے میں قمرالاسلام معاون رکن بلدیہ یادگیر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر 19 اکتوبر کو ایک روزہ خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

ویڈیو دیکھیے

انہوں نے مزید بتایا کہ سات سالوں سے مسلسل عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جاتا ہے، یہ سلسلہ اس سال بھی عمل میں آئے گا۔ درگاہ حضرت جیتے شاہ ولی کمپلیکس کے روبرو ٹیپو سلطان چوک یادگیر میں اس کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔

ڈاکٹر فیروز خان لائف لائن ڈینٹل ہاسپٹل یادگیر نے بھی اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر خون عطیہ کیمپ کے ساتھ ساتھ فری ڈینٹل کیمپ کا انعقاد بھی عمل میں لایا جارہا ہے۔ خواتین بھی اس کیمپ سے استفادہ کرسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں: یادگیر: عید میلاد النبی اور والمیکی جینتی پر جلوس نکالنے پر پابندی

Sir Syed Day: سرسید معمار اور مصلحِ قوم تھے

سماجی کارکن شہباز جاگیردار نے عید میلاد النبی کے موقع پر خون عطیہ کیمپ اور فری ڈینٹل چیک اپ کیمپ سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں عوام سے استفادہ کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.