ریاست کرناٹک کےضلع گلبرگہ کے لال گیری قبرستان میں شراب کی بوتلیں اور کچرے پھینکے جاتے ہیں۔ لیکن وقف بورڈ اور قبرستان کمیٹی کے ذمہ داران اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہے ہیں۔ گلبرگہ شہر کے لال گیری شاہ بازار روڈ کے قریب موجود قدیم قبرستان میں شراب کے بوتلیں، کورنا کٹس اس طرح کی چیزیں پھینکی جارہی ہے جس کی وجہ سے علاقے کی عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔
اس تعلق سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کےکارکن اور لال گیری علاقے کی عوام نے انتطامیہ، وقف بورڈ اور قبرستان کمیٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ' وہ اس قبرستان میں بجلی کا انتظام کرائیں ساتھ ہی قبرستان کی حد بندی کرائیں۔
مزید پڑھیں:
یادگیر: سرکاری محکمہ جات میں نجکاری کرنے پر احتجاج
مزید لوگوں نے یہ بھی کہاکہ' رات کے وقت قبرستان کے احاطے میں غلط کام بھی ہوتا ہے، لیکن قبرستان کمیٹی ان سب سے باخبر ہے، بعض اوقات رات میں تدفین کے لیے میت کو لے جانے میں بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے۔