ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں کورونا وائرس کے مریض میں سے دوسرے فرد کی موت واقع ہوگئی ہے، اس پہلے ریاست کرناٹک کے ہی گلبرگہ شہر میں اور ملک میں سب پہلا کورونا وائرس سے متاثر 76 سالہ بزرگ کی موت واقع ہوئی تھی۔
یہ دوسری ہلاکت گلبرگہ شہر کے رینگ روڈ کے قریب رہنے والا ہے جس کی عمر 65 برس تھی۔
رات میں ہی اس 65 سالہ شخص کو نجی اسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا گیا تھا اور رات میں ہی اس شخص کی موت واقع ہو گئی تھی۔
ہلاک ہونے کے بعد آج صبح انکی رپورٹ پازیٹیو آئی تھی جس کے سبب علاج کے لیے بھرتی کیے گئے نجی اسپتال کو بند کر دیا گیا ہے۔اور ہلاک ہونے والے شخص کے لوگوں کی بھی جانچ کی جارہی ہے
ضلع میں دوسری کورونا وائرس کے متآثر مریض کی موت سے ریاست کرناٹک میں کل کروونا سے ہلاک ہونے افراد کی تعداد پانچ تک پہنچ گئی ہے۔