احتجاج کے دوران سی پی آئی ایم پارٹی کے ضلع صدر ماروتی مارپاڈے نے کہاکہ ملک میں بے روزگاری بڑھتی جارہی ہے، ملک کی متعدد قدیم کمپنیاں بند ہونے کے قریب ہیں، ملک کی معیشت گرتی جارہی ہے پھر بھی ملک کے وزیراعظم نریندرمودی ملک کی ترقی کی بات کرتے ہی جارہے ہیں.
انھوں نے مزید کہا کہ دنیا بھرمیں وزیراعظم صرف جھوٹ بولتے ہی جارہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بھوک مری میں اضافہ ہوتا جارہا ہے یہاں تک کہ نیپال سے بھی آگے چلا گیا ہے۔
ملک میں کانگریس اور بی جے پی پارٹی عوام کو صرف ووٹ بینک کی طرح استعمال کر تے آرہے ہیں اس لیے مرکزی اور ریاستی حکومت عوام کے مسائل کوحل کرنے کی کوشش کریں۔
انہوں نے کہا کہ سی پی آئی اور سی پی آئی ایم کی دونوں پارٹیاں کل نو چیزوں کا مطالبہ کر رہی ہے جس میں بے روزگاری ختم کرنا سب سے اہم مسئلہ ہے۔