ETV Bharat / city

گلبرگہ شہر میں انعامی مقابلے کا انعقاد

بچوں کے اندر سیرت نبوی اور اسلامی معلومات کے تعلق سے گلبرگہ شہر میں آل انڈیا ملی کونسل اور سیرت کمیٹی کے اشتراک سے حسن قرآت، اذان، نعت، کوئز، تحریری اور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا۔

prize competition held in gulberga city
گلبرگہ شہر میں انعامی مقابلے کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 15, 2020, 4:16 PM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر میں ماہ ربیع کی مناسبت سے آل انڈیا ملی کونسل اور سیرت کمیٹی کے اشتراک سے حج کمیٹی نیا محلہ میں انعامی مقابلے کا انعقاد 14 نومبر سے کیا گیا۔

گلبرگہ شہر میں انعامی مقابلے کا انعقاد

یہ انعامی مقابلہ حسن قرآت، اذان، نعت، کوئز، تحریری اور تقریری پر مشتمل ہے۔

یہ انعامی مقابلہ آئندہ تین دنوں تک جاری رہے گا، اس موقع پر آل انڈیا ملی کونسل کے انچارج سکریٹری محمد اصغر چلبل نے کہا کہ اس مقابلے کا مقصد بچوں میں سیرت اور اسلام کے تعلق سے پختہ معلومات پہنچانا ہے تاکہ وہ اسلام کی صحیح نمائندگی کرسکیں، اس میں بہترین مظاہرہ کرنے والے کو بالترتیب 7 ہزار، 5 ہزار اور 3 ہزار روپئے بطور انعام دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ ترغیبی انعام کے طور پر 2000 ہزار روپئے بھی رکھا گیا ہے، اس مقابلے میں تین سو سے زائد طلبا نے حصہ لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.