ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں تنظیم مجلس تحفظ ختم نبوت یادگیر کے زیر اہتمام جلسہ عام برائے خواتین سے خطاب کرتے ہوئے جمیعت علماء اترپردیش کے صدر مولانا اشہد رشیدی Maulana Ashhad Rashidi, President of Jamiat E Ulema Uttar Pradesh نے کہا کہ ہمارے سماج کی مائیں اگر اچھی ہوں گی تو ان کی اولاد بھی اچھے ہوں گے۔ آج مسلم معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوگیا ہے، ایسے میں خواتین کو آگے آنے کی سخت ضرورت ہے Muslim Women Move Build a Better Society۔
مولانا رشیدی نے والدین اور سرپرستوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کی اسلامی تربیت کریں Educate Children in Islam۔ کیونکہ جو والدین اپنے بچوں کی اسلامی تربیت کرتے ہیں اللہ تعالی اس کا بہتر صلہ عطا کرتا ہے اور اگر اولاد کی اسلامی تربیت نہ کی جائے تو اولاد کے ہر گناہ میں اس کو شریک سمجھا جائے گا۔
انہوں نے موجودہ حالات کے متعلق کہا کہ یہ نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مسلم لڑکیاں غلط راستوں پر چل رہی ہیں مگر اس سے بھی زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ لڑکیوں کے غلط کاموں میں ان کی ماں ان کا ساتھ دیتی ہیں اور بہت سارے جگہ لڑکیوں کے غلط کاموں کو باپ سے چھپایا جاتا ہے بچیوں کی من مانی میں ان کا ساتھ دینا ان کی دنیا اور آخرت خراب کرنے کے برابر ہے۔
مزید پڑھیں:
مولانا نے کہا کہ جب ماؤں نے بچیوں کی صحیح تربیت کی تو ایسی اولاد پیدا ہوئی کہ زمانے میں انقلاب پیدا کیا دین کے خادم پیدا ہوئے دین کو پھیلانے اور دین پر عمل کرتے ہوئے اللہ کو راضی کرنے والے پیدا ہوئے اور جب ماؤں نے اپنی اولاد کے گناہ پر پردہ پوشی کی تو نسلیں بگڑ گئی۔