ریاست کر ناٹک کے ضلع گلبرگہ شہر میں ہر ہفتے لگنے والے بکروں کے بازار میں ہر قسم بکرے ملتے ہیں، لیکن رواں برس کورونا وائرس کے سبب عید الاضحیٰ کے لیے بکروں کے خریدار کافی کم ہیں لیکن جو لوگ بھی خریداری کرنے آئے ہیں وہ تمام تر احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے قربانی کے لیے بکروں کی خریداری کر ریے ہیں۔
بازار میں 10 کلو سے 100 کلو تک کے بکر ے موجود ہیں۔ یہاں بازار میں ملک کے ہر ریاست سے بکرے آتے ہیں۔ گجرات، مہاراشٹر، حیدرآباد، اجمیر، دہلی سے بھی یہاں بکرے آتے ہیں۔ اس بازار میں جواری، فارم، اجمیر بیریڈ، حیدرآباد بیریڈ بکرے بہت مشہور ہے۔ یہاں پر 10 ہزار سے 1 لاکھ روپے قیمت کے بکرے ملتے ہیں۔
مزید پڑھیں:
کرناٹک میں بھی کورونا کے معاملے 96ہزار سے زائد
رواں برس ملک بھر میں پھیلی کورونا وائرس وبا سے مارکیٹ میں بکرے فروخت کر نے والوں کی تعداد زیادہ ہے، مگر خریدنے والوں کی تعداد کم ہے۔