ڈاکٹر امیش نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی خدمات کو دیکھتے ہوئے ہم نے کولی سماج یادگیر کی جانب سے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ ہر روز ایک گھنٹہ فون ان پروگرام رکھا جائے۔
انہوں نے کہا کہ فون ان پروگرام سے شہر میں جرم کم ہونے کی توقع ہے انہوں نے کہا کہ شہر میں غیر قانونی طور پر شراب کی فروخت، جوا، مٹکا دیگر جرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ ان جرائم کو کم کرنے کے لئے فون ان پروگرام ایک موثر اقدام ثابت ہو سکتا ہے۔
مزید پڑھیں:بھارت میں پہلی بار میڈیکل ڈرون ڈیلیوری کا تجربہ
ڈاکٹر امیش نے کہا کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ہماری اس اپیل پر غور کرنے کی بات کہی ہے۔ امید ہے کہ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہماری اس اپیل پر کارروائی کریں گے۔