انہوں نے کہا کہ درگاہ حضرت خواجہ بندہ نواز میں ملک بھر سے ہندو، مسلم اور دیگر مذاہب کے عوام بڑی عقیدت کے ساتھ آتے ہیں۔ یہ درگاہ قومی یکجہتی کی مثال ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے درگاہ میں حاضری دے کر ملک اور ریاست کی ترقی اور امن کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر سید شاہ گیسو دراز خسرو حسینی، حضرت حافظ سید محمد علی الحسینی، شری کمار مودی اور دیگر موجود تھے۔