کیتور شہر میں ہری کانچ کے چوڑیاں بنانے کے لیے جدید دور میں قدیم طرز پر بھٹیوں کے ذریعہ بنائی جاتی ہے۔
اس موقعہ پر یہاں کے کانچ کے چوڑیاں بنانے والے مزدوروں نے بتاتا کہ اس شہر میں 6 چوڑیاں بنانے کے بھٹیاں موجود ہیں ان میں چار مسلمانوں اور دو غیر مسلموں کی ہیں.
چوڑیاں بنانے کے لیے کانچ کو آگ میں پگھلایا جاتا ہے، اس کام کو یہاں پر پچھلے 70 برس سے بخوبی انجام دیا جارہا ہے. اس کام کو 12 ماہ تک کیاجاتا ہے مگریہ چوڑیاں مارکیٹ میں صرف تین مہینے ہی چلتی ہیں.
چوڑیاں تیار کرنے کے لیے 20 لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے. اس کام کو صبح 8 بچے سے شام تک کام کیا جاتا ہے. ایک دن میں دس ہزار سے زیادہ چوڑیاں تیار کی جاتی ہے.
اس کو خاص کر شادی، عرس اور تہوار میں بڑی مانگ ہوتی ہے اور باقی دنوں میں اس کی کوئی اہمیت نہیں رہتی.
جدید دور میں مارکیٹ میں مختلف اقسام کی چوڑیاں آنے پر کانچ کی ہری چوڑیوں کی کوئی اہمیت نہیں ہے اس لیے یہاں کے مزدوروں نے ریاستی اور مرکزی حکومت سے اس کاروبار کی ترقی کے لیے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔