ETV Bharat / city

کرناٹک: تقریب جھیلہ مبارک اختتام پذیر - Khawaja banda nwaz gesu draz Urs

حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دارز درگاہ میں جھیلہ مبارک کی تقریب سادگی کے ساتھ منائی گئی۔

تقریب جھیلہ مبارک اختتام پذیر
تقریب جھیلہ مبارک اختتام پذیر
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 9:25 PM IST

ریاست کر ناٹک کے ضلع گلبرگہ شہر کی مشہور درگاہ خواجہ دکن حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز درگاہ کا جھیلہ مبارک ہر برس حضرت خواجہ بندہ نواز کے عرس شریف کے ایک ماہ پہلے 17 شوال کوبڑے پیمانے پر منایا جاتا تھا۔جھیلہ مبارک کی تقریب پر تاریخ محبوب گلشن کا جلوس بھی نکلا جاتا تھا۔

تقریب جھیلہ مبارک اختتام پذیر

لیکن رواں برس عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب اس جلوس کو منسوخ کر کے جھیلہ مبارک تقریب کو سادگی سےمنایا گیا۔

سلطان احمد شاہ بہمنی نے حضرت خواجہ بندہ نواز کے مزار مبارک پر تاریخ گنبد تعمیر کروائی تھی۔ اس دوران گنبد کی تعمیر مکمل ہونے کی مسرت میں حضرت خواجہ بندہ نواز کے پوتے حضرت خواجہ گنج بخش نے گنبد مبارک کے' کلش' پر پھولوں کا جھیلہ چڑھا کر جھیلہ مبارک کی تقریب کا آغاز کیاتھا۔

اس وقت سے لے کر آج تک ہر برس حضرت خواجہ بندہ نواز درگاہ کے عرس شریف کے ایک ماہ قبل 17 شوال المکرم کو جھیلہ مبارک کی رسم کو ادا کی جاتی ہے۔

اس موقع پر گلبرگہ کے تمام مسلک ومذہب سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے اپنے گھروں میں شیر خرمہ بنا کر فاتحہ کا اہتمام کر تے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.