خبروں کے مطابق پہلے ہی اس ہسپتال کو قلب کے مریضوں کے لیے بند کر دیا گیا تھا۔ اب کورونا مثبت کیسز سامنے آنے کے بعد ہسپتال کو سیل کردیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق مذکورہ ہپستال میں پہلے دو کورونا مریض پائے گئے تھے پھر دھیرے دھیرے رابطہ کے بعد ڈاکٹرز سمیت 21 طبی عملے کورونا سے متاثر ہوگئے۔
اس سلسلے میں ہسپتال کے کل31 عملے کا ٹسٹ کروایا گیا تھا جس میں دو کی رپورٹ مثبت آئی تھی۔ پھر بعد میں 15 ڈاکٹرز اور 16 نرسز کورونا سے متاثر پائے گئے۔ پہلے کورونا کے ایک مریض ملنے کے بعد ہسپتال کو ایک دن کے لیے بند کرکے سینٹازکیاگیا تھا بعد میں کورونا کے دوسرے مریض ملنے کے بعد عملہ کا کورونا ٹاٹسٹ کروایا گیا۔ 21 ارکان کے کورونا سے متاثر پائے جانے کے بعد ہسپتال کو مکمل سیل کیاگیا ہے۔