ETV Bharat / city

'ڈاکٹر امبیڈکر نے ہر طبقے کے ساتھ انصاف کیا ہے' - ڈاکٹر بھیم راؤ امیبڈکر کے یوم پیدائش

ملک میں ہر سال 14 اپریل کو بھارتی آئین کے معمار بھارت رتن ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ اسی ضمن میں گلبرگہ شہر میں بھی ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی 130 ویں جینتی منائی گئی۔

dr bhim rao ambedkars birthday celebrated in gulberga city
ڈاکٹر امبیڈکر نے ہر طبقے کے ساتھ انصاف کیا ہے
author img

By

Published : Apr 15, 2021, 9:40 PM IST

ریاست کرناٹک کے گلبرگہ شہر کے جگت سرکل میں سماجی اور سیکولر تنظیموں کی جانب سے ڈاکٹر بھیم راؤ امیبڈکر کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ان کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ڈاکٹر امبیڈکر نے ہر طبقے کے ساتھ انصاف کیا ہے

اس موقع پر سماجی کارکن چندر شیکھر نے کہا کہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے اس ملک میں بھائی چارہ اور امن کو برقرار رکھنے کے لیے دستور لکھا ہے، بھارت کی سیاست میں ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی اہمیت کو ملک کا کوئی بھی فرد کبھی بھی فراموش نہیں کرسکتا۔

امبیڈکر مدھیہ پردیش کے مہو میں رام جی ملوجی سکپال اور بھیما بائی مربادکر سکپال کے گھر میں 14 اپریل 1891 کو پیدا ہوئے۔ بھیم راؤ رام جی امبیڈکر بے پناہ صلاحیتوں کے مالک تھے۔ انہوں نے نہ صرف مشکل حالات میں جدوجہد کر کے اعلی تعلیم حاصل کی بلکہ معاشرے کو بھی تعلیم یافتہ بنایا۔

بابا صاحب امبیڈکر ذات پات سے آزاد ایک معاشرہ کے تشکیل دینے کا خواب رکھتے تھے۔ ان کا مقصد بھارت کو ایک ایسا معاشرہ دینا تھا جہاں خواتین کو ان کا حق دیا جائے اور لوگوں کو برابری کی نظر سے دیکھا جائے اور اسی مقصد کے لیے وہ پوری زندگی جدوجہد کرتے رہے۔ بھارت کی آئین کا معمار 06 دسمبر 1956 کو ابدی نیند سوگیا لیکن ملک و قوم کے لیے وہ کارنامہ انجام دے گیا جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.