ETV Bharat / city

Shivling installed near Dargah: حکم امتناعی کے نفاد کے باوجود بی جے پی رہنماؤں نے مذہبی رسوم اداکئے - بی جے پی رہنماؤں نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پوجا کی

الند تعلق میں واقع درگاہ مذکورہ مقام پر پوجا کرنے والوں میں بیدر سے بی جے پی کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر بھگونت کوبا،گلبرگہ جنوب سے رکن اسمبلی دتاتریہ پاٹل،سیٹم سے رکن اسمبلی راجکمار پاٹل تیلگور ،گلبرگہ رولار سے رکن اسمبلی بسوراج متےموڑ اور دیگر بی جے پی رہنما شامل ہیں۔جس کے بعد درگاہ اور بس اسٹینڈ روڈ کے قرب و جوار میں تناؤ کا ماحول پیدا ہو گیا،تاہم پولیس صورتحال پر قاب وپانے میں کامیاب رہی۔Shivling installed near Dargah in Aland Taluka of Gulberga

درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ انصاری
درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ انصاری
author img

By

Published : Mar 2, 2022, 11:38 AM IST

کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے الندتعلق میں واقع مشہور درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ انصاری کے احاطہ سے متصل شیولنگ نصب کرنے کے معاملے کو لے کر جاری تنازعات کو روکنے کے لئے انتظامیہ کی جنب سے دفعہ 144 نافذ کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود بی جے پی رہنماؤں نے مذکورہ مقام پر پوجا کی۔

Prohibition Order Enforced in Areas Adjacent to Dargah

بی جے پی رہنماؤں نے مذہبی رسوم اداکئے

بتایاجارہا ہے کہ مذکورہ مقام پر پوجا کرنے والوں میں بیدر سے بی جے پی کے رکن پارلیمان اور مرکزی وزیر بھگونت کوبا، گلبرگہ جنوب سے رکن اسمبلی دتاتریہ پاٹل، سیٹم سے رکن اسمبلی راجکمار پاٹل تیلگور ،گلبرگہ رولار سے رکن اسمبلی بسوراج متےموڑ اور دیگر بی جے پی رہنما شامل ہیں جس کے بعد درگاہ اور بس اسٹینڈ روڈ کے قرب و جوار میں تناؤ کا ماحول پیدا ہو گیا، تاہم کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

اس کے موقع پر درگاہ کمیٹی کے سکریٹری خلیل انصاری نے بتاکہ الند شریف میں واقع درگاہ حضرت لاڈلے مشائخ قدیم ہے جبکہ یہاں قومی یکجہتی اور گنگا جمنا تہذیب دیکھنے کو ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ پرست تنظمیں اور بی جے پی کے رہنما، درگاہ کے تعلق سے غلط فہمی پیدا کرکے پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر 144 دفعہ نافذ کرنے کے باوجود بھی بی جے پی کے رہنما قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پوجا کی جس کی وجہ سے یہاں تناؤ کا ماحول ہے۔

مزید پڑھیں:Kaniz Fatima On Dargah Hazrat Ladle Mashaikh Ansari :'یہاں کے پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے'

انہوں نے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.