اس موقعے پر مظاہرین نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' مرکزی حکومت سی اے اے جیسا متنازع قانون لاکر ملک میں ذات پات کی سیاست کر رہی ہے، مودی حکومت عوامی مسائل کو نظر انداز کرکے لوگوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے'۔
مظاہرین نے وزیراعلیٰ بی ایس یدیورپا سے ریاست کرناٹک میں این آر سی کو نہ نافذ کرنے کی اپیل کی۔
مظاہرین نے کہا کہ ملک بھر میں اضطرابی کیفت طاری ہے حکومت اعتماد بحال کرنے کے بجائے سی اے اے کو نافذ کرکے عوام کو مزید گمراہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ' ملک میں ریپ اور قتل کے واقعات بڑھ رہے ہیں، آج ملک میں لڑکیاں اپنے آپ کو محفوظ نہیں سمجھ رہی ہے، آئے دن جنسی زیادتی کی وارادت نے ملک کی شبیہ کو بھی خراب کردیا ہے، اس پر کام کرنے کی ضرورت ہے، لڑکیاں دن میں بھی تنہا باہر جانے سے ڈرتی ہیں۔
عید گاہ میدان میں مظاہرین جن میں ہندو - مسلم سمیت سبھی طبقہ کے افراد شامل تھے۔ انہوں نے تحصیلدار کے ذریعے مرکزی حکومت کو میمورنڈم بھی بھیجا'۔