اس کیمپ کی صدرات جادم الحجاج الحاج سید مظہر حسین اور کرناٹک حج کمیٹی کے رکن نے کی۔
ڈاکر الحاج الشیخ شاہ محمد افضل الدین جنیدی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
جلسہ کا آغاز حافظ وقاری محمد تمیم کی قرات سے ہوا۔ شیخ محمد علاو لدین جنیدی نے نعت پڑھی۔
اس موقعہ پر الحاج سید مظفر حسین نے خطبہ استقبال کرتے ہوے کہا کہ وہ 21 برسوں سے عازمین حج کے لئے تربیت کیمپ کا اہتمام کرتے آرہے ہیں۔ پہلے گلبرگہ، بیدر، یادگری ضلع سےعازمین شرکت کرتے تھے۔ اس مرتبہ رئچور، ادھونی ضلع سے عازمین بھی شرکت کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر برس یہاں پر حج کو جانے والے عازمین کو تربیت دی جاتی ہے۔