ETV Bharat / city

یادگیر: مسجد رحمانیہ میں ہفتہ کو جلسہ کا انعقاد

ضلع یادگیر میں جامعہ نظامیہ کے 150ویں یوم تاسیس اور حضرت شاہ امام محمد انوار اللہ فاروقی کے 106ویں عرس شریف کے پیش نظر ہفتے کے روز ’شیخ الاسلام بانی جامعہ نظامیہ‘ کے عنوان پر مسجد رحمانیہ میں ایک جلسہ کا انعقاد کیا جائے گا۔

Maulana Muhammad Hussain
خطیب و امام مولانا محمد حسین
author img

By

Published : Jan 15, 2021, 7:40 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں جامعہ نظامیہ کے 150ویں یوم تاسیس اور حضرت شاہ امام محمد انوار اللہ فاروقی کے 106ویں عرس شریف کی مناسبت سے 16 جنوری کو بعد نماز عشاء مسجد رحمانیہ میں منعقد کیا جائے گا۔

خطیب و امام مولانا محمد حسین

ضلع یادگیر کے علاقہ شاہ پور کے خطیب و امام مولانا محمد حسین نے بتایا کہ اس جلسے کو مولانا حافظ سید شاہ قاسم بخاری خطیب و امام جامع مسجد سنگتراش واڈی گلبرگہ، مولانا محمد صابر علی حیدرآباد، مولانا محمد صادق حسین نقشبندی خطیب و امام مسجد چوک یادگیر کے علاوہ دیگر علماء کرام بھی خطاب کریں گے۔

جلسہ کا آغاز مولانا محمد ندیم اللہ نظامی نقشبندی خطیب و امام مسجد الہی سے ہوگا، جبکہ نعت شریف کا نذرانہ حافظ و قاری محمد حسین پیش کریں گے، جلسے کی نظامت حافظ محمد عبداللہ صاحب نقش بندی خطیب و امام مسجد رحمانیہ کریں گے، مولانا محمد حسین نے امت مسلمہ سے پروگرام میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.