یہ حادثہ جیند میں سفیدو روڈ پر تالودا کھیڑی گاؤں کے پاس پیش آیا۔ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ 6 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ اینووا گاڑی میں 12 افراد سوار تھے۔
زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ہلاک والے افراد کا تعلق ضلع سرسا سے ہے۔
یہ افراد شاملی سے عید منا کر واپس اپنے گھر سرسا آ رہے تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی۔