جمعیت علمائے ہند جھانسی یونٹ نے لاک ڈاؤن کے پیش نظر جھانسی ریلوے اسٹیشن پر پھنسے مسافروں کو راشن کے پیکٹ بھی تقسیم کیے۔
مختلف علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پریشان افراد کو پانچ کلو آٹا، چاول، دال، چائے کی پتی، چینی اور مسالے وغیرہ دستیاب کرائے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ' لاک ڈاؤن کی وجہ سے جو لوگ پریشانی اٹھا رہے وہ جمیعت علما جھانسی سے رابطہ کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:سعودی عرب میں کورونا سے تیسری موت
اسی دوران جمعیت علمائے ہند نے مسلمانوں سے مسجد میں نماز نہ پڑھنے کی درخواست کی اور کہا کہ تمام لوگ اپنے گھروں میں ٹھریں کہیں باہر نہ جائیں۔