وزیر اعظم نریندر مودی نے حال ہی میں مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر یوگا کرنے کا ایک تھری ڈی اینی میٹڈ ویڈیو شیئر کیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ 'چند نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی، جنہوں نے مجھ پر یوگا کی مشق کرتے ہوئے 3D اینی میٹڈ ویڈیو بنایا ہے'۔
مودی نے ویڈیو کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ 'فٹ انڈیا کے لئے یوگا کی مشق کرتے رہیں'۔
انھوں نے کہا کہ 'کسی نے مجھ سے اس دوران میری فٹنس روٹین کے بارے میں پوچھا۔ لہذا یوگا کے اس عملی مشق کو شیئر کرنے کا سوچا'۔
مودی نے لکھا ہے کہ 'مجھے امید ہے کہ آپ بھی یوگا کی باقاعدگی سے مشق کرنا شروع کردیں'۔
اتوار کے روز اپنے ماہانہ ریڈیو ایڈریس 'من کی بات' میں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح لاک ڈاؤن کے دوران فٹ رہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'یاد رکھیں کہ میں فٹنس ماہر نہیں ہوں ، میں یوگا ٹیچر بھی نہیں ہوں۔ میں محض ایک پریکٹیشنر ہوں۔ کچھ یوگا آسنوں نے مجھے بہت فائدہ پہنچا ہے۔ ممکن ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران ان میں سے کچھ نکات آپ کی مدد کرسکیں'۔
گذشتہ برس جون میں یوم یوگا کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعظم مودی نے لوگوں کو یوگا کی مشق کرنے کی ترغیب دینے کے لئے ایسی ہی ویڈیوز شیئر کیا تھا۔