جموں: سلسلہ وار دھماکوں کے سلسلے میں این آئی اے کی ٹیم نے ادھم پور میں دونوں جگہوں کا دورہ کرنے کے بعد وہاں سے نمونے جمع کیے۔ وہیں اُدھم پور بس اڈے کی بڑے پیمانے پر تلاشی لیے گئے، جبکہ بم ڈسپوزل اسکارڈ گاڑیوں کی ایک ایک کرکے تلاشی لے رہے ہیں۔Udhampur Blast Case
اطلاعات کے مطابق ادھم پور کے بس اڈے اور دومیل چوک میں ہوئے دو بم دھماکوں کی تحقیقات قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کو سپرد کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی صبح این آئی اے کی ایک اعلیٰ سطحی ٹیم اُودھم پور پہنچی اور اُن مقامات کا جائزہ لیا جہاں پر دو دھماکے ہوئے۔
ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ایجنسی اس کام میں جٹ گئی ہے کہ دھماکے کس نوعیت کے تھے۔ پولیس کے ایک آفیسر نے بتایا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ سٹکی بموں کے ذریعے دھماکے کرائے گئے تاہم فارنسک لیب کی رپورٹ کا انتظار ہے۔
انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں دو افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ معلوم ہوا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے اودھم پور میں کئی علاقوں کو محاصرے میں لے کر مشتبہ افراد کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Blast In Bus ادھم پور میں آٹھ گھنٹوں میں دو بم دھماکے، دو زخمی