ڈوڈہ: جموں و کشمعر کے ضلع ڈوڈہ کے سپورٹس اسٹیڈیم میں آج والی بال کے 11میچ کھیلے گئے اس مقابلے میں آٹھ ٹیمز کوارٹر فائنل کے مرحلے میں پہنچ گئے، اس ٹورنمنٹ میں کاستی گڑھ ، بھدرواہ، چلی، جکیاس، چرلا، چھانگا ،بھالا اور گندوہ کی ٹیموں نے حصہ لیا ہے۔ اے ڈی ڈی سی ڈوڈہ پران سنگھ اور اے ڈی سی ڈاکٹر آر کے بھارتی نے پروگرام کا افتتاح کیا۔
طلباء نے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ ہم انتظامیہ کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہے کہ انہوں نے ہمیں یہاں آکر پھر سے کھیلنے کا موقع دیا کیوں کہ کووڈ کی وجہ سے ہم آج دو سالوں کے بعد اس سنسد کھیل میں حصہ لے رہے ہے، اور کہا کہ ہر ایک کو چاہیے کہ وہ اس سنسد کھیل میں حصہ لے کیوں کہ یہ موقع بار بار نہیں اتا، آج کل کے جو نوجوان ہے وہ زیادہ منشیات کا شکار ہو رہے ہے ہم ان سے اپیل کرتے ہے کہ وہ منشیات سے بچنے کی کوشش کرے اور کھیلوں میں حصہ لے۔
کوشل شرما اسپورٹس ٹیچرنے میڈیا سے بات کرتے ہوے کہا کہ میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کا شکریہ ادا کرتا ہو کہ جس نے سنسد کی طرف سے جو یہاں پہ ٹورنامنٹ شروع کیا ہے جس کا نام رکھا گیا ہے سنسد کھیل سپاردھا اس میں پہلے پنچایت لیول پر کھیلا گیا اور اب ڈسٹرکٹ لیول پر کھیلا جاتا ہے ، اس کے تحت چار گیمز کھیلی جا رہی ہے جو کہ کبڈی، والی بال، اتھلیٹک اور ریسلنگ ہے اس ٹورنمنٹ میں 17 سے کم عمر کے بچے شرکت کر رہے ہے۔